ظ*مو ٹر سا ئیکل سوار کو ٹرالی نے کچل دیا جبکہ 65سالہ شخص کنو یں میں گر کر زخمی

ہفتہ 25 مئی 2024 02:45

1 فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2024ء) مو ٹر سا ئیکل سوار کو ٹرالی نے کچل دیا جبکہ 65سالہ شخص کنو یں میں گر کر زخمی ،آن لا ئن کے مطا بق ملت چو ک سکا ئپ روڈ فیصل آبا د کے قریب اشارے پر ٹرالی اور مو ٹر سائیکل مخالف سمت سے آتے ہو ئے آپس میں ٹکرا گئی ، جس کے نتیجہ میں 15سالہ نا معلو م بچہ ٹرا لی کے نیچے آگیا اور مو قع پر ہی جا ں بحق ہو گیا ، ٹرا لی ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا ، اطلا ع ملنے پر ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی ، ریسکیو ٹیم نے ضروری کا روائی کے بعد نعش کو پو لیس کے حوالے کر دیا ، جبکہ 65 سالہ وارث مسیح نامی شخص 45 فٹ گہرے کنویں میں بجلی کی تار لگانے کی غرض سے سیڑھی کی مدد سے نیچے اتر رہا تھا، کنویںمیںگر کر زخمی ہو گیا،اطلاع ملنے پر ریسکیوٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمی ہونے والے شخص کو کنویں سے باحفاظت باہر نکال لیا،ریسکیوٹیم نے طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زخمی کو الائیڈ ہسپتال منتقل کر دیا۔

متعلقہ عنوان :