ٹیکسلا پولیس، سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث چار ملزمان گرفتار

ہفتہ 25 مئی 2024 16:38

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2024ء) ٹیکسلا پولیس نے سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں وقاص، فیضان، شایان اور عبدالریحان شامل ہیں۔ ملزمان سے چھینے گئے 4 موبائل فونز اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد ہوا۔

(جاری ہے)

ملزمان کو متعدد وارداتوں کے انکشاف پر شناخت پریڈ کے لیے جیل منتقل کر دیا گیا ہے ، شناخت پریڈ کے بعد مال مسروقہ کی برآمدگی کا تحرک کیا جائے گا۔ ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز کا کہنا تھا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔