حیسکو میراں محمد شاہ سائٹ ایریا حیدرآباد پر بجلی چوروں کا حملہ

M سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کی ویڈیو وائرل، ایس ڈی او کی مدعیت میں ایک درجن سے زائد بجلی چوروں پر مقدمہ درج، پولیس کا سیاسی جماعت سے تعلق ہونے کے سبب گرفتاری سے گریز

اتوار 26 مئی 2024 20:20

u حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2024ء) حیسکو میراں محمد شاہ سائٹ ایریا حیدرآباد پر بجلی چوروں کا حملہ ، سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کی ویڈیو وائرل، ایس ڈی او کی مدعیت میں ایک درجن سے زائد بجلی چوروں پر مقدمہ درج، پولیس کا سیاسی جماعت سے تعلق ہونے کے سبب گرفتاری سے گریز ۔ تفصیلات کے مطابق حیسکو میراں محمد شاہ سب ڈویژن سائٹ ایریا میں حیسکو کی ٹیم جب علاقے میں پہنچی اور بجلی چوری پکڑی اور ڈائریکٹ تار کاٹ کر اٹھانے لگے تو اس علاقے کے چند بجلی چور جن میں قاسم راجپوت جوکہ ذیل پاک کالونی کا رہائشی ہے او رمارکیٹ والے ٹرانسفارمر سے ڈائریکٹ کنڈا لگا کر خود بھی اور دوکانوں میں بھی بجلی چوری کی استعمال کرتا ہے اور دوسروں کو چور ی کی بجلی سپلائی کرکے ہزاروں روپے منتھلی لیتا ہے ، جب واپڈا اہلکار محبوب عباسی نے اس کی چوری پکڑی اور ڈائریکٹ تارکاٹ کر اٹھانے لگے تو انہوںنے واپڈا کے ملازمین کو ہراساں کرنے کیلئے لوگوں کو اکٹھا کیا اور انہیں یرغمال بناکر ان کی ویڈیو بناکر بلیک میل کرکے جھوٹے الزامات لگانے لگے، انہیں جانی نقصان پہنچانے کی دھمکیاں دیں، جس پر واپڈا اہلکاروں نے اعلی حکام کو آگاہ کیا جس پر واپڈا کی ٹیم بروقت پہنچ گئی جس پر بجلی چور فرارہوگئے، انہوںنے بتایا کہ قاسم راجپوت نامی بااثر سیاسی پارٹی کا نام لے کر بجلی کی چوری کرکے لوگوں کو ڈائریکٹ کنکشن لگاکر ان سے منتھلی لیتا رہاہے اور علاقے میں بدنام شخص ہے جوکہ جوئے اور دیگر غیرقانونی کاموںمیں بھی ملوث ہے،جبکہ ایس ڈی او میراںمحمد شاہ سائٹ ذوہیب شیروانی کی مدعیت میں ںسائٹ تھانے پر قاسم راجپوت سمیت 16دیگر بجلی چوروں کیخلاف ایف آئی آر درج کرادی گئی ہے مگر پولیس تاحال ان بجلی چوروں کو گرفتار نہیں کرسکی ہے ، جبکہ بجلی چور مسلسل واپڈا اہلکار محبوب عباسی کو سنگین نتائج کی دھمکیاں اور سوشل میڈیا کے ذریعے حراساں کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے اعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ ان بجلی چوروں کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے جو اب تک کروڑوں روپے کی بجلی چوری کرکے لوگوں کو فراہم کرکے منتھلی وصول کررہے ہیں۔