قطر ایئر ویز کی ڈبلن جانے والی پرواز ایئر ٹربیولنس کا شکار، 12 افراد زخمی

پیر 27 مئی 2024 11:10

ڈبلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2024ء) ڈبلن ایئرپورٹ حکام نے بتایا کہ دوحہ سے آئر لینڈ جانے والے قطر ایئر ویز کے طیارے کے ہوا میں ہچکولے کھانے سے 12افراد زخمی ہو گئے۔بوئنگ 786 ڈریم لائنز کی پرواز کیو آر017 نے دوپہر ایک بجے بحفاظت اور شیڈول کے مطابق لینڈنگ کی۔مقامی زرائع ابلاغ کے مطابق طیارے کو ترکیہ کے پر دوران پرواز ایئرٹربیولنس کا سامنا کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

آر ٹی ای نے ڈبلن ایئرپورٹ پہنچنے والے مسافروں کے حوالے بتایا کہ ایئر ٹربیولنس کا دورانیہ 20 سیکنڈ سے بھی کم عرصے تھا اور فوڈ سروسز کی فراہمی کے دوران پیش آیا۔طیارے کی لینڈنگ کے بعد ایئرپورٹ پولیس اور فائراینڈ ریسکیو ڈیپارٹمنٹ سمیت ایمرجنسی سروسز کو طیارے میں12افراد جس میں چھ مسافر اور عملے کے چھ ارکان شامل ہیں کے زخمی ہونے کی اطلاع دی گئی۔قطر ایئرویز نے سکائی نیوز کو بتایامسافروں اور عملے کے ارکان معمولی زخمی ہوئے، انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے ۔قطر ایئرویز کا کہنا ہے کہ واقعے کے حوالے سے انٹرنل انویسٹی گیشن کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :