کامیڈین کاشف خان کی صاحبزادی، اداکارہ رابیکا خان کی’ ’بات پکی‘‘ ہو گئی

رابیکا خان مشہور کامیڈین و اداکار کاشف خان کی بیٹی ہیں۔رابیکا خان پاکستان سمیت بھارت کی موسیقی انڈسٹری میں بھی کام کر چکی ہیں

پیر 27 مئی 2024 12:41

کامیڈین کاشف خان کی صاحبزادی، اداکارہ رابیکا خان کی’ ’بات پکی‘‘ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2024ء) مشہور کامیڈین کاشف خانن کی صاحبزادی اور اداکارہ و یوٹیوبر رابیکا خان کی ڈیجیٹل کانٹینٹ کرئیٹر حسین ترین کے ساتھ ’بات پکی‘ ہو گئی ہے۔رابیکا خان اور حسین ترین نے اپنی بات پکی ہونے کی رسم سے خوبصورت تصویریں اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔’بات پکی‘ رسم سے مداحوں و فالوورز کے ساتھ شیئر کی گئی یہ خوبصورت تصویریں اور ویڈیوز وائرل ہو گئی ہیں جن پر اس جوڑی کو ہر عام و خاص شخصیت کی جانب سے مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

رابیکا خان نے حسین ترین کے ساتھ مشترکہ پوسٹس شیئر کرتے ہوئے اللّٰہ کا شکر ادا کیا ہے۔تصویروں میں اس مستقبل کی جوڑی کو نہایت خوش دیکھا جا سکتا ہے۔تصویروں میں ڈیجیٹل پلیٹ فامرز پر کانٹینٹ کرئیٹ کرنے والی یہ مشہور جوڑی مٹھائی کھلا کر ایک دوسرے سے محبت اور خوشی کا اظہار کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

رابیکا خان اور حسین ترین نے اپنی زندگی کے اس اہم ترین دن کے لیے کریم اور سنہری رنگوں کا انتخاب کیا ہے۔

رابیکا خان کی جانب سے پہنے گئے لباس کی قیمت 49 ہزار 500 روپے ہے۔تصویروں میں دیکھا جا سکتا ہے کہ رابیکا اور حسین نے روایتی انداز میں غیر روایتی طریقے سے بنے ہوئے نوٹوں کے ہار بھی پہنے ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ رابیکا خان مشہور کامیڈین و اداکار کاشف خان کی بیٹی ہیں۔رابیکا خان پاکستان سمیت بھارت کی موسیقی انڈسٹری میں بھی کام کر چکی ہیں۔