سندھ ہائیکورٹ نے عدالتی رپورٹنگ کی اجازت دیدی‘ پیمرا کو کسی قسم کی کارروائی سے روک دیا
عدالت نے پیمرا، وزارت اطلاعات اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 6 جون تک جواب طلب کرلیا
ساجد علی پیر 27 مئی 2024 14:46
(جاری ہے)
بعد ازاں سندھ ہائیکورٹ نے عدالتی کاروائی کی کوریج پر پابندی کے خلاف درخواست کی سماعت میں پیمرا کے 21 مئی کے نوٹی فکیشن کی پابندی سے متعلق شقوں پرعملدرآمد روک دیا، سندھ ہائیکورٹ نے پیمرا، وزارت اطلاعات اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 6 جون تک جواب طلب کرلیا اور کیس کی سماعت 6 جون تک ملتوی کردی گئی۔
بتایا جارہا ہے کہ عدالتی کارروائی کی رپورٹنگ پرپیمرا کی پابندی کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کیاگیا ،جس پر عدالت نے درخواست سماعت کیلئے فوری منظور کر لی اور کیس کی سماعت کے لیے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ تشکیل دیا گیا، اس حوالے سے درخواست امین انور، شوکت کورائی اور دیگر کی جانب سے دائر کی گئی جس میں پیمرا، وزارت انفارمیشن براڈ کاسٹ و دیگر کو فریق بنایا گیا ۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ پیمرا قوانین کے تحت پابندی سے قبل کورٹ رپورٹرز کا موقف نہیں سنا گیا، کورٹ رپورٹنگ پر پابندی آئین کے آرٹیکل 8,9,10،18,19 اور 25 کی خلاف ورزی ہے، پیمرا کی جانب سے عدالتی رپورٹنگ پر پابندی کا نوٹیفکیشن 21 مئی 2024 کو جاری کیا۔ پیمرا قواعد عدالتی لائیو رپورٹنگ کی اجازت دیتے ہیں، عدالتی رپورٹنگ پر پابندی عائد کرنے سے قبل اتھارٹی کی میٹنگ تک نہیں طلب کی گئی۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے قریبی ساتھی نے 2 دن بعد عمران خان کی رہائی کا امکان ظاہر کر دیا
-
عمران خان اگر باہر بھی آجاتا ہے کوئی طوفان نہیں آجائے گا
-
شاہد خاقان عباسی کی جماعت کا نام عوام پاکستان پارٹی لیکن وہ مالک ایئرلائن کے ہیں
-
عوام کی منظوری کے بغیر خیبر پختونخوا میں کوئی آپریشن نہیں ہوگا‘علی محمد خان
-
وزیر خزانہ کا وفاقی بجٹ کے دوران پارلیمنٹ ہائوس میں خدمات سرانجام دینے والے سینیٹ، قومی اسمبلی، سی ڈی اے، اے پی پی، پی ٹی وی اور ریڈیو پاکستان کے ملازمین کو 3 بنیادی تنخواہوں کے برابر اعزازیہ دینے ..
-
بلاول بھٹوکیخلاف نازیبا الفاظ کیس ، شیخ رشید کی اخراج مقدمہ کی درخواستیںمنظور،مقدمات خارج
-
کوئی سمجھتا ہے بطور وزیراعلیٰ بلیک میل کرلے گا تو وہ غلط فہمی کا شکار ہے، طلال چوہدری
-
آپریشن عزم استحکام کا ماضی کے آپریشنز سے موازنہ درست نہیں ، خواجہ آصف
-
احمقانہ ٹیکس واپس لئے جائیں تومشاورت بھی کرینگے اور ساتھ بھی دیں گے‘ بلاول بھٹو
-
نہ ڈھیل دیں گے ،نہ ڈیل کریں گے ،اپوزیشن الائنس بن گیا ، اسد قیصر
-
نیازی نے گولڈسمتھ کو سپورٹ کیا،صادق خان مسلمان کا ساتھ نہ دیا،شازیہ مری
-
جو دکاندار ایف بی آر کی تاجر سکیم کا حصہ نہیں بنتے سخت کاروائی ہوگی‘ وزیرخزانہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.