فیصل آباد،معمولی کلامی پر دوست نے فائرنگ کر کے 3 دوستوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا

پیر 24 جون 2024 22:23

فیصل آباد،معمولی کلامی پر دوست نے فائرنگ کر کے 3 دوستوں کو موت کے گھاٹ ..
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جون2024ء) معمولی کلامی پر دوست نے فائرنگ کر کے 3 دوستوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا، ، مقتولین کے ورثاء کا نعشیں روڈ پر رکھ کر احتجاج، کھرڑیانوالہ روڈ بلاک ہونے سے گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگنے پر مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا آن لائن کے مطابق تھا نہ بلوچنی کی حدود چک نمبر 72 ر ب باہمنی والا میں معمولی تلخ کلامی پر دوست نے فائرنگ کرکے 3 دوستوں صدیق ولد محمد حسین، زبیر ولد شہر، غفران ولد عباس علی ساکن 72 رجب کو زخمی کر دیا فائرنگ کی زد میں آکر غفران علی موقع پر دم توڑ گیا جبکہ صدیق اور زبیر کو طبی امداد کیلئے کھر ڑیانوالہ ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ ے قتل لرزہ خیز لاتے ہوئے دم توڑ گئے تہرے واردات کی اطلاع پر ایس پی ٹاؤن جڑانوالہ ملک عابد حسین ظفر، ڈی ایس پی سرکل کھر ڑیانوالہ نصر اللہ بھٹی، ایس ایچ او تھا نہ بلوچنی رضا مصطفیٰ، ایس ایچ او تھانہ کھر ڑیانوالہ پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور شواہد اکھٹے کئے مقتولین کے ورثاء نے نعشوں کو کھر ڑیانوالہ چوک میں رکھ کر شدید احتجاج کرتے ہوئے روڈ بلاک کر دیا جس سے دونوں اطراف کی ٹریفک بند ہونے سے گاڑیوں کی لمبی ی لائنیں لگ گئی روڈ بلاک اور احتجاج کی اطلاع پر ایک پولیس کے اعلیٰ حکام نے موقع پر پہنچ کر مظاہرین اور ورثاء کو قاتل جلد گرفتاری کی یقین دہانیکروائی جس پر ورثاء اور مظاہرین منتشر ہو گئی