جانوروں کو فربہ کرنا ایک منافع بخش کاروبار کی صورت اختیارکرچکاہے ،ڈاکٹر انعام علی اطہر

بدھ 10 جولائی 2024 14:55

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2024ء) ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ سیالکوٹ ڈاکٹر انعام علی اطہرنے کہا کہ جانوروں کو فربہ کرنا ایک منافع بخش کاروبار کی صورت اختیارکرچکاہے لہٰذا بہتر منصوبہ بندی کر کے زیادہ منافع حاصل کیا جا سکتاہے،انہوں نے بتایاکہ غیر پیداوار ی بیل، گائے، بھینس بھی اس کاروبار کیلئے نہائت موزوں ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مویشی پال حضرات سے ملاقات کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ مویشی پال حضرات معیاری بڑاگوشت حاصل کرنے کیلئے 9سے 15 ماہ کے کسی بھی نسل کے کٹڑے، بچھڑے اور معیاری چھوٹا گوشت حاصل کرنے کیلئے 6سے12ماہ کے کسی بھی نسل کے بکرے، چھترے، دنبے کو 3سے 4ماہ تک ماہرین لائیو سٹاک کی مشاورت سے متوازن خوراک کھلا کر فربہ و گوشت کا حصول ممکن بنا سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ مویشی پال حضرات جانوروں ومویشیوں کو مختلف بیماریوں خصوصاً منہ کھر، گل گھوٹو، انٹیرو ٹا کسیمیااور پلورونمونیا سے بچانے کیلئے ویٹرنری ہسپتال سے بروقت حفاظتی ٹیکے لگوائیں۔ انہوں نے کہاکہ مزید رہنمائی یا معلومات اور مشاورت کیلئے مویشی پال حضرات محکمہ لائیوسٹاک کی فری ہیلپ لائن سے بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :