کویت میں سفیر پاکستان ملک فاروق کا اسپشل بچوں کی اکیڈمی کا دورہ

اسپیشل بچوں تعلیم کا سلسلہ جاری رہنا چاہئے: سفیر پاکستان

M.Irfan Shafiq محمد عرفان شفیق منگل 6 اگست 2024 20:15

کویت میں سفیر پاکستان ملک فاروق کا اسپشل بچوں کی اکیڈمی کا دورہ
کویت سٹی(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔6اگست۔2024ء) کویت میں پاکستان کے سفیر ملک محمد فاروق، نے جو کویت میں اپنی ذمہ داریان پوری کر کے عنقریب واپس جا رہے ہیں، گزشتہ دنوں خیطان کے علاقہ میں اسپیشل بچوں کی اکیڈمی کا دورہ کیا، اکیڈمی پہنچنے پر اکیڈمی کے چیرمین ندیم شہزاد، کوآرڈینیٹر محمد عمر، استاد سماویہ ریحان،  فنان اور ادارہ کے بچوں نے سفیر پاکستان کا استقبال کیا، تقریب میں پیر امجد حسین، ملک طالب حسین صدیقی، طارق علی محسن، خالد خان لودھی پرنسپل پاکستان اسکول اور خالد جاوید نور نے بھی شرکت کی، سفیر پاکستان اسپیشل بچوں کے ساتھ گھل مل گئے اور ان کے ساتھ تصاویر بنوائیں، انہوں نے کہا کہ اسپیشل بچوں کی اکیڈمی کا قیام خوش آئند ہے، پاکستانی کمیونٹی کو اس کیلیے بھر پور تعاون کرنا چاہئے اور اسپیشل بچوں کی تعلیم کا سلسلہ  جاری رہنا چاہئے۔

(جاری ہے)

ادارہ کے چئیرمین ندیم شہزاد اور کوآرڈینیٹر محمد عمر نے سفیر پاکستان کا شکریہ ادا کیا جو اپنی مصروفیات سے وقت نکال کر اکیڈمی میں تشریف لائے، انہوں نے سفیر پاکستان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار  کرتے ہوئے کہا کہ اس اکیڈمی کے حقیقی معنی  میں بانی ملک محمد فاروق ہیں۔ہم ان کے مشن کو آگے لے کر چلیں گے۔ یاد رہے کہ اکیڈمی کا قیام سفیر پاکستان کی ہدایات کی روشنی میں عمل میں لایا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :