ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز میں پھر ایک بار خلل پیدا ہوگیا

پی ٹی اے اور متعلقہ حکام کوئی بھی واضح وجہ بتانے سے گریزاں

ہفتہ 10 اگست 2024 20:25

ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز میں پھر ایک بار خلل پیدا ہوگیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2024ء) ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز میں پھر ایک بار خلل پیدا ہوگیا ہے، موبائل ایپس آئے روز متاثر ہونے سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے، یہاں تک کہ ڈائون لوڈنگ سپیڈ بھی انتہائی سست روی کا شکار ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

قبل ازیں، 31 جولائی کو بھی ملک بھر میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی (پی ٹی سی ایل)کا انٹرنیٹ سسٹم ڈائون ہونے سے انٹرنیٹ سروس شدید متاثر ہوئی تھی۔

گزشتہ روز بھی پاکستان کے مختلف شہروں میں انٹرنیٹ سروس شدید متاثر ہونے کے باعث سوشل میڈیا صارفین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔پی ٹی اے اور متعلقہ حکام اس حوالے سے کوئی بھی واضح وجہ بتانے سے گریزاں ہیں، آئے روز انٹرنیٹ بندش اور اسپیڈ کم ہونے سے صارفین کو شدید دشواری کا سامنا ہے۔