سعودی عرب میں گرج چمک کیساتھ موسلا دھاربارشوں کا امکان

محکمہ شہری دفاع نے عوام کو محفوظ مقامات پر رہنے، سیلابی مراکز، وادیوں اور نشیبی مقامات کی طرف جانے سے ورک دیا

بدھ 4 ستمبر 2024 19:27

سعودی عرب میں گرج چمک کیساتھ موسلا دھاربارشوں کا امکان
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 ستمبر2024ء) سعودی عرب میں محکمہ شہری دفاع نے بدھ سے سے اتوار تک مملکت کے کئی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے۔محکمہ شہری دفاع نے اپنے بیان میں عوام سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کہا ہے اس کے علاوہ محفوظ مقامات پر رہنے، سیلابی مراکز، وادیوں اور نشیبی مقامات کی طرف جانے سے منع کیا ہے۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا کہ مملکت میں ہونے والی تیز بارشوں کے دوان میڈیا اور سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس کے ذریعے دی جانے والی ہدایات پر عمل کریں۔سعودی عرب کے محکمہ شہری دفاع کے مطابق مکہ مکرمہ ریجن طوفانی بارش، ژالہ باری اور گردوغبار کے ساتھ تیز ہوائوں سے متاثر ہوگا۔ مکہ مکرمہ، طائف میسان، اضم، العرضیات، الکامل، الجموم، بحرہ، اللیث اور دیگر علاقوں میں شدید بارشیں ہوں گی۔مدینہ منورہ، عسیر، الباحہ، نجران اور جازان کے علاوہ حائل، حدود الشمالیہ، الجوف، قصیم اور الاحسا میں بھی بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔