زرمبادلہ کے ذخائر 30 ملین ڈالر اضافے کے بعد 14.79 ارب ڈالر ہوگئے

جمعرات 12 ستمبر 2024 20:40

زرمبادلہ کے ذخائر 30 ملین ڈالر اضافے کے بعد 14.79 ارب ڈالر ہوگئے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2024ء) ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 30 ملین ڈالر اضافے کے بعد 14.79 ارب ڈالر ہوگئے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق 6 ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتہ میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر 9.46 ارب ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 5.33 ارب ڈالر ہوگئے۔

(جاری ہے)

گزشتہ ہفتہ کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 30 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا ۔

متعلقہ عنوان :