بالی ووڈ سپر سٹار گووندا کو گولی لگ گئی، ہسپتال منتقل

واقعہ گووندا کے جوہو والے گھر میں منگل کی صبح پونے 5 بجے پیش آیا

Sajid Ali ساجد علی منگل 1 اکتوبر 2024 10:53

بالی ووڈ سپر سٹار گووندا کو گولی لگ گئی، ہسپتال منتقل
ممبئی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 اکتوبر 2024ء ) بھارتی فلم انڈسٹری بالی ووڈ کے سپرسٹار گووندا کو اپنی رہائشگاہ پر گولی لگ گئی جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ گووندا کے جوہو والے گھر میں منگل کی صبح پونے 5 بجے پیش آیا، اس حوالے سے اداکار کے مینیجر ششی سنہا نے اپنے ابتدائی بیان میں بتایا کہ ہمارا کلکتہ میں ایک شو تھا جس کے لیے ہماری صبح 6 بجے کی فلائٹ تھی، میں ائیرپورٹ پہنچ چکا تھا، گووندا بھی ہوائی اڈے کے لیے نکل رہے تھے کہ اس دوران غلطی سے گولی چل گئی جو ان کی ٹانگ میں لگی۔

ششی سنہا کا کہنا ہے کہ گووندا کا لائسنس یافتہ ریوالور الماری میں رکھنے کے دوران گرگیا اسی اثناء میں فائر ہوا جس کی وجہ سے بالی ووڈ سٹار کو گولی لگ گئی اور ان کی ٹانگ پر چوٹ آئی، جس کے بعد فوری طور پر انہیں ہسپتال لے جایا گیا، گووندا کا زخم خطرناک نہیں ہے، ہسپتال میں ایک چھوٹے سے آپریشن کے بعد ان کی ٹانگ سے گولی نکال لی گئی۔

متعلقہ عنوان :