زرعی ادویات کے ڈیلرز کے نئے لائسنس کے اجرا ء کےلئے شیڈول جاری کر دیا گیا ہے،اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت مظفرگڑھ

منگل 1 اکتوبر 2024 17:40

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اکتوبر2024ء) اسسٹنٹ ڈائریکٹرمحکمہ زارعت خواجہ عبدالحئی عابد نے کہا ہے کہ محکمہ زراعت کے زیر اہتمام ضلع مظفرگڑھ اور ضلع کوٹ ادو میں زرعی ادویات کے کاروبار کرنے والے ڈیلرز کے نئے لائسنس کے اجرا ء اور پرانے لائسنس کی تجدید کےلئے تربیت کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

خواہشمند ڈیلر 31 اکتوبر تک محکمہ زراعت کے ضلعی دفتر میں دفتری اوقات میں درخواستیں جمع کراسکتے ہیں۔ تمام تربیت تحصیل ہیڈ کوارٹر پر فراہم کی جائے گی۔ نئے لائسنس کے اجرا ءکے لئے 15 روز کی تربیت ہوگی جبکہ پرانے لائسنس کی تجدید کےلئے 2 روز کی تربیت فراہم کی جائے گی۔ مزید معلومات کےلئے محکمہ زراعت سے دفاتر سے رابطہ کیا جا سکتا ہے ۔\378

متعلقہ عنوان :