مسجد حرام میں زائرین گم شدہ اشیاء کی تلاش کیلئے ایک نئی سروس شروع

زائرین کو ایک ایس ایم ایس موصول ہوگاجسے دیکھا کروہ اپنا گم شدہ سامان لے سکیں گے

بدھ 30 اکتوبر 2024 18:00

مدینہ منورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اکتوبر2024ء) صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین نے مسجد حرام میں زائرین گم شدہ اشیاء کی تلاش کیلئے طریقہ کار بتا دیا۔عرب میڈیاکے مطابق مسجد حرام کے انتظامی امور کے نگران ادارے صدارت عامہ برائے امور اسیران نے مسجد حرام میں موجود زائرین کی گم شدہ اشیا کی ان کے مالکان تک پہنچانے کیلئے ایک نئی سروس شروع کی ہے۔

اب ضیوف الرحمان اپنا کھویا ہوا سامان مل سکتا ہے۔ صدارت عامہ کے مطابق مسجد حرام میں کسی زائر کا سامان یا کوئی بھی ذاتی چیز گم ہوجائے تو وہ مسجد حرام کے گم شدہ سامان مرکز سے رابطہ کرکے وصول کرسکتے ہیں۔یہ مرکز مکہ مکرمہ لائبریری کے ساتھ مشرقی چوک میں واقع ہے، جہاں زائرین کو ان کی گم شدہ اشیا واپس مل سکتی ہیں۔

(جاری ہے)

صدارت عامہ نے بتایاکہ وزارت داخلہ کے پورٹل کے ذریعے کسی بھی سامان کے گم ہونے کی صورت میں ابشر پلیٹ فارم کے ذریعے زائرین آن لائن اس کے بارے میں اطلاع دے سکتے ہیں۔

انہیں سامان کے بارے میں ایک ایس ایم ایس موصول ہوگا جسے دکھا کر وہ اپنا گم شدہ سامان لے سکتے ہیں۔اس طریقہ کار کا مقصد مسجد حرام میں گم شدہ سامان کی محفوظ واپسی کو یقینی بنانا اور سامان کی تلاش کے لیے زائرین کی پریشانی کو دور کرتے ہوئے انہیں محفوظ اور پرسکون ماحول فراہم کرنا ہے۔