یہ اسرائیل کی فتح نہیں بلکہ ہتھیار ڈالنا اورذلت آمیزہے، مستعفی وزیر نیتن یاہو پربرس پڑے

پیر 27 جنوری 2025 22:43

یہ اسرائیل کی فتح نہیں بلکہ ہتھیار ڈالنا اورذلت آمیزہے، مستعفی وزیر ..
غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جنوری2025ء)جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد سے پناہ گزین فلسطینیوں کی غزہ میں اپنے گھروں کو واپسی شروع ہوگئی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کے مستعفی وزیر بین گویر نے جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کو مسترد کرتے ہوئے غزہ کے مکمل طور پر تباہ ہونے تک جنگ جاری رکھنے کا مطالبہ کیا ہے۔بین گویر نے نیتن یاہو کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ ہماری فتح نہیں ہے بلکہ ہتھیار ڈالنے کے مترادف ہے۔

(جاری ہے)

مستعفی وزیر بین گویر نے شمالی غزہ میں فلسطینیوں کی واپسی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ اس جنگ بندی معاہدے کا ایک اور ذلت آمیز حصہ ہے۔بین گویر نے مزید کہا کہ نصیرات کے کوریڈور کے ذریعے غزہ کے شمالی حصے میں فلسطینیوں کی واپسی میں لاپرواہی برتی جا رہی ہے۔ یہ اسرائیلیوں کے لیے خطرناک ہوسکتی ہے۔غزہ جنگ بندی معاہدے کی مخالفت میں استعفی دینے والے بین گویر نے کہا کہ یہ معاہدہ جنگ فتح نہیں بلکہ میدان جنگ میں ہتھیار ڈالنے کی طرح ہے۔انتہاپسند یہودی رہنما بین گویر نے مزید کہا کہ اسرائیل کے بہادر سپاہیوں نے فلسطینیوں کی اپنے گھروں میں واپسی کے لیے جنگ نہیں کی تھی۔ فوجیوں نے اپنی جانیں جنگ جیتنے کے لیے دی تھیں۔

متعلقہ عنوان :