کرغزستان نے ایکسپو 2025 میں اپنی ایجادات سے جاپان کو حیران کر دیا

منگل 15 اپریل 2025 16:38

اوساکا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2025ء) کرغزستان نے ایکسپو 2025 میں اپنی منفرد ایجادات سے جاپان کو حیران کر دیا۔جاپان کے شہر اوساکا میں ورلڈ ایکسپو 2025 میں کرغزستان کے پویلین نے جدید ٹیکنالوجیز اور بھرپور قومی روایات کے امتزاج سے خود کو نمایاں کیا۔کرغزستان کے ہائی ٹیک پارک نے بتایا کہ اہم ایجادات میں سے سب سے منفرد ایجاد ایک سمارٹ اے آئی سپیکر تھا، جسے کرغزستان کے HTP - The Cramer پروجیکٹ کے شراکت داروں نے تیار کیا ہے۔

یہ ایک آئی ٹی پروڈکٹ ہے جو روایتی کرغیز لباس کو عملی طور پر آزمانے کی اجازت دیتی ہے۔ یہ مصنوعی ذہانت قومی لباس میں آنے والے کی تصویر بناتی ہےجسے فوری طور پر اسمارٹ فون میں محفوظ کیا جاسکتا ہے۔یہ کرغزستان پویلین نامیاتی مصنوعات، پائیدار ترقی، اور ملک کی سیاحت کی صلاحیت کی ترقی پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔

(جاری ہے)

زائرین کو ماحول دوست زراعت کی مصنوعات کے ساتھ ساتھ کرغزستان کے ثقافتی اور قدرتی پرکشش مقامات بھی پیش کئے جاتے ہیں۔

یاد رہے ایکسپو 2025 کا باضابطہ طور پر 13 اپریل کو جاپان کے شہر اوساکا میں "ہماری زندگیوں کے لئے مستقبل کے معاشرے کی تشکیل" کے عنوان کے تحت افتتاح ہوا جس میں کرغزستان ثقافتی ورثے کے تحفظ اور اختراعی ترقی کے عزم کا اظہار کیا ہے۔واضح رہے کرغزستان سے آئی ٹی خدمات کی برآمدات میں مسلسل اضافہ ہو اہے ۔ 2024 میں، ہائی ٹیک پارک کے رہائشیوں نے 10.67 بلین سومس (تقریباً 122 ملین ڈالر) مالیت کی خدمات برآمد کیں، جو 2023 کے مقابلے میں 45 فیصد زیادہ ہے۔

اسی طرح ، جاپان کو آئی ٹی خدمات کی برآمدات کا حجم 2016 میں 235 ہزار ڈالر سے بڑھ کر 2024 میں 1.2 ملین ڈالر تک پہنچ گیا۔ کرغزستان عالمی ٹیکنالوجی مارکیٹ میں فعال طور پر اپنی پوزیشن مضبوط کر رہا ہے اور اعتماد کے ساتھ آئی ٹی ملک کی حیثیت کی طرف بڑھ رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :