قومی وطن پارٹی کےمرکزی چیئرمین آفتاب خان شیرپاؤ کا خضدار دھماکہ پر گہرے دکھ کا اظہار

بدھ 21 مئی 2025 16:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2025ء) قومی وطن پارٹی کےمرکزی چیئرمین آفتاب خان شیرپاؤ نےخضدار دھماکہ پر گہرے دکھ اورغم کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ خضدار میں سکول بس پر مبینہ حملہ،کئی بچوں کی وفات اور درجنوں کے زخمی ہونے کا سن کر دل دہل گیا،میری تمام ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ آفتاب شیرپاؤ نے کہا کہ بچوں کو نشانہ بنانا ظلم اور بربریت کی انتہا ہے، اس اقدام کی جس قدر مذمت کی جائے کم ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشتگرد تیزی سے متحرک ہورہے ہیں، سخت ترین فیصلے اور موثر حکمت عملی سے ہی ان کی کمر توڑی جاسکتی ہے۔