نوجوان الحمرا ءاکیڈمی سے تربیت لیکر عملی میدان میں فن کی خدمت کر رہے ہیں،توقیر حیدر

پیر 26 مئی 2025 16:34

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2025ء) ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمرا توقیر حیدر نے کہا ہے کہ الحمراء اکیڈمی میں اداکاری، ڈرامہ، رقص، میوزک،آلات موسیقی،آرٹ اور مجسمہ سازی میں تجربہ کار اساتذہ بچوں کو تربیت فراہم کر رہے ہیں۔طلبہ و طالبات کو آرٹ کی تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ انہیں اپنی تاریخ، تہذیب و تمدن سے بھی روشناس کروایا جا رہا ہے،سینکڑوں کی تعداد میں نوجوان الحمرا اکیڈمی سے تربیت حاصل کرنے کے بعد عملی میدان میں فن کی خدمت کر رہے ہیں،الحمرا کے ادب دوست ماحول میں آرٹ کی روایات کو آگے بڑھایا جا رہا ہے۔

الحمراء اکیڈمی آف پرفارم آرٹس میں نظم و ضبط کی پابندی کرنے پر خصو صی توجہ دی جارہی ہے۔الحمرا ءاکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کے شعبے رقص میں زرین سلمان پناں،ہارمونیم میں چاند خان،گلوکاری میں استاد عبد الروف، گٹار میں سجاد طافو،بانسری میں نوشاد علی خان،ستار میں استاد محمد سلیم خان،اداکاری میں قیصر جاوید،ڈرائنگ اور پینٹنگ میں امجد نعیم اور زرمینہ اسلم،مسجمہ سازی میں میثم عباس،وائلن میں استاد عبد الوہاب جبکہ اکیڈمی کے دوسرے تما م شعبوں میں منجھے ہوئے شہرہ آفاق اساتذہ بچوں کو سائنسی بنیادوں پر آرٹ کی تعلیم دینے میں مصروف عمل ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے لاہور آرٹس کونسل اپنے مال کمپلیکس کے ساتھ ساتھ کلچرل کمپکیلس پر بھی نوجوانوں کو تربیت دینے کیلئے آرٹ کے مختلف شعبوں میں اعلی مواقع فراہم کر رہی ہے۔ ریزن آرٹ ورک شاپ میں تربیت حاصل کرنے والوں کو الحمرا انتظامیہ کی طرف سے مبارکباد دی گئی۔

متعلقہ عنوان :