شگفتہ اعجاز کی شوہر کی یاد میں جذباتی پوسٹ، مداحوں کا اظہار محبت

پیر 26 مئی 2025 22:57

شگفتہ اعجاز کی شوہر کی یاد میں جذباتی پوسٹ، مداحوں کا اظہار محبت
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2025ء)سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز نے مرحوم شوہر یحییٰ صدیقی کی یاد میں جذباتی پوسٹ شیئر کی جس نے مداحوں کو آبدیدہ کردیا۔ شگفتہ اعجاز نے اپنے شوہر کیساتھ پرانی تصویر شیئر کی جس کے ساتھ انہوں نے ایک خوبصورت مگر دل سوز شاعری بھی تحریر کی، ان کے کیپشن میں درد، یاد اور خلاء کا اظہار تھا جو شوہر کی جدائی کے بعد ان کی زندگی میں پیدا ہوا ہے۔

(جاری ہے)

شگفتہ اعجاز کی اس پوسٹ پر مداحوں کی جانب سے بیپناہ محبت، دعاؤں اور ہمدردی کا اظہار کیا گیا۔ صارفین نے کہا کہ ایک عورت کو حق ہے کہ وہ شوہر کے جانے کے بعد بھی رنگین لباس پہنے اور خوش رہے، کسی کو اس پر جج نہیں کرنا چاہیے۔مداحوں نے کہا کہ یحییٰ انکل آپ کے ذریعے زندہ ہیں، خوش رہئے، آپ پہلے جیسی نہیں رہیں، یحییٰ صاحب کے جانے کے بعد آپ نے بہت وزن کم کر لیا ہے، اللّٰہ آپ دونوں کی جنت میں ملاقات کروائے آمین۔