اداکارہ نادیہ افگن کی فیروز خان پر کڑی تنقید

پیر 26 مئی 2025 23:00

اداکارہ نادیہ افگن کی فیروز خان پر کڑی تنقید
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2025ء)اداکارہ نادیہ افگن نے فیروز خان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیروز کردار نہیں، ہمیشہ خود کو ہی نبھاتا ہے۔ایک انٹرویو میں نادیہ افگن نے کہا کہ میں نے فیرزو خان کے ساتھ کبھی کام نہیں کیا، لیکن انڈسٹری کی کئی اداکاراؤں سے سنا ہے کہ وہ کام کرنا مشکل بنا دیتے ہیں، وہ اپنی ساتھی اداکاراؤں کو مرعوب کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وہ ہمیشہ اپنے جیسے ہی کردار کرتے ہیں، کوئی اصل کردار نہیں ہوتا، ہر بار وہ فیرزو ہی نظر آتا ہے، کردار نہیں۔اداکارہ کے بیان پر سوشل میڈیا پر ملا جلا ردعمل سامنے آیا، کچھ صارفین نے نادیہ افگن کی بات سے اتفاق کیا، ایک صارف نے کہا میں بھی فیرزو کی وجہ سے یہ ڈرامہ نہیں دیکھتی، جبکہ کچھ صارفین نے فیرزو خان کا دفاع کیا، ایک نے کہا اگر آپ نے خود ان کے ساتھ کام نہیں کیا تو ذاتی حملے نہیں کرنے چاہئیں۔ایک اور صارف نے کہا انہیں صرف ان کی اداکاری پر رائے دینی چاہیے تھی، ذاتی رویئے پر نہیں۔