بریک اپس نے میری ذہنی صحت کو شدید متاثر کیا، علی رحمن خان

پیر 26 مئی 2025 23:00

بریک اپس نے میری ذہنی صحت کو شدید متاثر کیا، علی رحمن خان
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2025ء)اداکار علی رحمن خان نے کہا ہے کہ بریک اپس نے میری ذہنی صحت کو شدید متاثر کیا۔ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے علی رحمان نے کہا کہ جب کوئی تعلق ختم ہوتا ہے، تو محض رومینٹک ریلیشن شپ ہی نہیں بلکہ دوستی جیسے رشتے بھی ذہنی دباؤ کا سبب بن سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں ایک ایسا شخص ہوں جو رشتوں میں پوری طرح جٴْڑ جاتا ہے، دل سے نبھاتا ہوں، اس لئے جب کوئی تعلق ٹوٹتا ہے تو اندر سے ٹوٹ جاتا ہوں۔علی رحمن نے کہا کہ جب کوئی رشتہ نہیں چلتا تو ہمیشہ مرد کو ہی قصوروار ٹھہرا دیا جاتا ہے، چاہے غلطی نہ بھی ہو، الزام پھر بھی مرد پر آتا ہے، میرے ساتھ ایسا کئی بار ہوا اور یہ سب میرے ذہن پر اثر انداز ہوا۔