اوستہ محمد اور گنداخہ میں زرعی پانی کے مسائل پر زمینداروں کا گوٹھ فیض آباد جمالی میں اہم اجلاس

منگل 10 جون 2025 20:45

ژ*گنداخہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جون2025ء)اوستہ محمد اور گنداخہ میں زرعی پانی کے مسائل پر زمینداروں کا گوٹھ فیض آباد جمالی میں اہم اجلاس جمالی اقوام کے چیف سردار محمد ہارون خان جمالی۔ حاجی میر عبد الخالق خان جمالی۔ سربراہ میر ذوالفقار خان جمالی۔ صوبائی وزیر لائیو اسٹاک سردارزادہ فیصل خان جمالی۔ میر حیدر خان جمالی۔ سابق نگران وزیر داخلہ میر زبیر خان جمالی۔

میر ضرار خان جمالی۔ ایکسیئن ایریگیشن گل حسن کھوسہ کی زمیندار ایسوسی ایشن کے ساتھ زرعی پانی کے مسائل اور فیض آباد ریگولیٹر اور پل کے منہدم ہونے پر گنداخہ کی ذیلی شاخوں پر زرعی پانی کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ کو سختی سے ہدایات کی گئی کہ استا محمد سمیت گنداخہ کی تمام تر ذیلی شاخوں کو پانی کی ترسیل کو جلد از جلد ممکن بنایا جائے۔

(جاری ہے)

زرعی علاقہ ہونے کیوجہ سے شالی کی فصل کی پنیری ٹائم پر کی جاسکے ساتھ ساتھ استامحمد کی واٹر سپلائی اسکیمز فیز ون اور فیز ٹو میں پانی کی اسٹوریج پر خصوصی توجہ دینے کے مطلق ہدایات کی گئیں۔ اس موقع پر زمیندار ایسوسی ایشن کے حاجی میر غلام مصطفیٰ رند۔میر حاکم خان جمالی۔ میر اعجاز احمد جمالی۔ غلام سرور جمالی۔ٹکا خان ہجوانی۔میر بہاول خان رند محمد اسحاق جمالی۔ عبدالحق عمرانی و دیگر بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :