ڈی پی او کوہستان لوئر کا پولیس ہیڈکوارٹر کا دورہ، دفتری امور، عوامی خدمات و عملے کی کارکردگی کا جائزہ لیا

بدھ 16 جولائی 2025 12:25

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2025ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کوہستان لوئر تیمور خان نے پولیس ہیڈکوارٹر میں مختلف برانچز کا دورہ کیا ، دورہ کے دوران انہوں نے دفتری امور، عوامی خدمات اور عملے کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ کوہستان لوئر پولیس کے مطابق ڈی پی او نے پی ایس ایم برانچ، سی آر او برانچ اور فارنرز سیل برانچ میں موجود افسران و اہلکاروں سے فرداً فرداً ملاقات کی، اور ان سے دفتری کارکردگی، روزمرہ امور اور شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات بارے دیافت کیا۔

(جاری ہے)

اُنہوں نےعملہ کو اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دینے کی ہدایت کی تاکہ عوام کو پولیس سے متعلقہ امور میں کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ پولیس دفاتر میں شفافیت، جوابدہی اور موثر سروس ڈیلیوری کو یقینی بنایا جائے تاکہ شہریوں کو سہولیات اور اعتماد حاصل ہو۔ ڈی پی او کوہستان لوئر نے ہدایت کی کہ دفاتر میں آنے والے سائلین سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں ، ان کی شکایات کو فوری سنا جائے اور ممکنہ حد تک کارروائی کی جائے۔ ڈی پی او کے اس دورے کا مقصد نہ صرف دفتری کارکردگی کو بہتر بنانا تھا بلکہ پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد کی فضا کو مزید مضبوط کرنا تھا۔

متعلقہ عنوان :