سیاسی سماجی شخصیت ریٹائرڈ پرنسپل پروفیسر محمد نجیب ملک کی ہمشیرہ محترمہ خالق حقیقی سے جاملیں ، مرحومہ کو تاہی پونچھ کے مقامی قبرستان میں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپردخاک کردیا گیا

منگل 22 جولائی 2025 20:56

تتہ پانی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جولائی2025ء)سیاسی سماجی شخصیت ریٹائرڈ پرنسپل پروفیسر محمد نجیب ملک کی ہمشیرہ محترمہ خالق حقیقی سے جاملیں ، مرحومہ کو تاہی پونچھ کے مقامی قبرستان میں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپردخاک کردیا گیا، نمازجنازہ علامہ مولانا حافظ سعید احمد نے پڑھائی ،نمازجنازہ میں ریٹائرڈ سیکرٹری تعلیم چوہدری منظور حسین ،ٹورازم آفیسران ملک فیاض خان ، طارق محمود ملک، ایکسئین برقیات ساجد حسین ملک،سابق صدر بار ایسوسی ایشن ہجیرہ سردار شاہد نوازایڈووکیٹ،ریٹائرڈ پرنسپل صاحبان پروفیسر سردارذوالفقار احمد خان، عبدالمجید چوہدری ،علامہ سردار خالد محمود خان ،علامہ مولانا ارشد القادری، صدرمسلم لیگ ن حلقہ عباس پور ملک محمد اتفاق، ریٹائرڈ صدر معلمین سردارخورشید احمد خان، قمررضا چوہدری ،جنرل سیکرٹری پریس کلب تتہ پانی ملک فاروق تبسم،ڈسٹرکٹ کونسلر ملک عبدالرحیم ایڈووکیٹ ، نوجوان صحافی محمد آصف ملک، پی پی پی رہنماء ذوالفقار احمد انیس، نعت خوان حافظ ارشد اقبال ایڈووکیٹ سمیت دیگرسیاسی سماجی شخصیات ، پرنسپل صاحبان ، اساتذہ کرام ، وکلاء، ڈاکٹرز، صحافیوں ، تتہ پانی کے تاجروں وشہریوں اورعوام علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔