چربی سے گھی آئل تیار کرنے والا بڑا نیٹ ورک پکڑا گیا

مولہنوال ملتان روڈ میں آئل یونٹ پر چھاپہ مارا ،10ہزار لٹر چربی، آلائشوں سے تیار آئل تلف

جمعہ 1 اگست 2025 12:30

چربی سے گھی آئل تیار کرنے والا بڑا نیٹ ورک پکڑا گیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2025ء)لاہور میں جعلساز مافیا کا ایک اور حربہ ناکام بنا دیا گیا ،چربی سے گھی آئل تیار کرنے والا بڑا نیٹ ورک پکڑا گیا ۔معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب سلمی بٹ نے مولہنوال ملتان روڈ میں آئل یونٹ پر چھاپہ مارا ، جہاں سے 10ہزار لٹر چربی، آلائشوں سے تیار آئل تلف کر کے مقدمہ درج کر ادیاگیا ۔معاو ن خصوصی سلمی بٹ کے مطابق یونٹ میں موجود خام مال ضبط کر تلف کر دیا گیا، یونٹ میں چربی اور آلائشوں سے آئل تیار کر کے ڈرموں میں پیک کیا جارہا تھا،انتہائی لازم پنجاب فوڈ اتھارٹی لائسنس کے بغیر کام کیا جارہا تھا، یونٹ میں کوڑے اور گندی کے ڈھیر،انتہائی گندا بدبودار ماحول پایا گیا،تیار گندے آئل کو موقع پر ہی تلف کر دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ چربی ،آلائشوں سے تیار گندے آئل کو صرف بائیو ڈیزل بنانے میں استعمال کیا جا سکتا ہے،بائیو ڈیزل بنانے کیلئے چربی آلائشوں سے تیار آئل کا مکمل ریکارڈ مرتب کرنا انتہائی لازم ہے،پنجاب فوڈ اتھارٹی ہر قدم پر نظر رکھے ہوئے ہے، خوراک کے نام پر زہر بیچنے والوں کے لیے کوئی رعایت نہیں، سخت کارروائی ہوگی، مضر صحت ناقص خوراک کے تمام کاروبار بند کر دئیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی پنجاب کے صحت مند پنجاب مشن میں منفی کردار ادا کرنے والوں کے لیے زیرو ٹالرینس ہے۔