ڈپٹی کمشنربھکر کا گورنمنٹ سیکنڈری سکول کوٹلہ جام کا دورہ

بدھ 23 جولائی 2025 15:27

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2025ء) ڈپٹی کمشنر بھکر محمد اشرف نے گورنمنٹ سیکنڈری سکول کوٹلہ جام کا دورہ کیا۔ انہوں نے زیر تعمیر عمارت کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

دورے کے دوران ڈپٹی کمشنرنے تعمیری کام کی رفتار، معیار اور اسکیم کے مطابق تکمیل کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ ٹھیکیدار اور محکمہ بلڈنگ کے افسران کو ہدایت کی کہ منصوبے کو مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے تاکہ طلباء کو بہتر تعلیمی سہولیات میسر آ سکیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ کسی قسم کی غفلت یا تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔\378