راولپنڈی ،ریڑھی بانوں اور ہیوی لوڈنگ موٹر سائیکل ٹھیلوں پر لاؤڈ سپیکر کے بے دریغ استعمال سے شہری مشکلات سے دوچار

جمعہ 25 جولائی 2025 13:30

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) راولپنڈی میں ریڑھی بانوں اور ہیوی لوڈنگ موٹر سائیکل ٹھیلوں پر سبزیاں، پھل اور دیگر اشیاء فروخت کرنے والوں نے میگا فون اور لاؤڈ سپیکر کے بے دریغ استعمال سے شہریوں کو ذہنی اذیت سے دوچار کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

معروف قانون دان محمد انوار ڈار ایڈوکیٹ نے سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی کی زیر صدارت آر اے بازار میں کھلی کچہری کے دوران اس سنگین مسئلے پر تحریری درخواست جمع کراتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ وہ خود غازی آباد کینٹ کے رہائشی ہیں اور صحت کے مسائل سے دوچار ہیں۔

ریڑھی بانوں کے شور سے تعلیمی سرگرمیاں اور روزمرہ زندگی متاثر ہو رہی ہے اور متعلقہ تھانہ کارروائی سے گریزاں ہے۔ سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی نے صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ آر اے بازار کو فوری کارروائی کی ہدایت کی ہے۔ شہریوں نے سی پی او کے فوری ایکشن کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ جلد مؤثر اقدامات کیے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :