ح*مچھ میں نیشنل پارٹی کی اپیل پر مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال کاروباری مراکز بند

پیر 8 ستمبر 2025 20:45

مچھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 ستمبر2025ء) دو ستمبر کوئٹہ سانحہ کے خلاف آل پارٹیز کی اپیل پر بلوچستان بھر کی طرح مچھ میں بھی نیشنل پارٹی کی کال پر آج مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال رہی۔ شہر کے تمام کاروباری مراکز، دکانیں اور مارکیٹس بند رہنے سے کاروباری نظام متاثر ہوا اور شہری معمولات زندگی بھی بری طرح متاثر ہوئے نیشنل پارٹی مچھ کے کامریڈ خدائے رحیم بلوچ نے ہڑتال کی کامیابی کا جائزہ لینے کے لیے مچھ بازار کا دورہ کیا۔

ہڑتال کی کامیابی پر نیشنل پارٹی مچھ نے انجمن تاجران اور تمام تاجروں کے تعاون پر شکریہ ادا کیابلوچستان صوبائی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے محکمہ داخلہ کا اہم اجلاس چیئرمین علی مدد جتک کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں اراکین کمیٹی عبیداللہ گورگیج، محمد زرین خان مگسی، اصغر علی ترین، سیکرٹری اسمبلی طاہر شاہ کاکڑ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ حمزہ شفقات اور اسپیشل سیکرٹری اسمبلی عبدالرحمٰن نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس کے دوران کمیٹی نے متفقہ طور پر علی مدد جتک کو باضابطہ طور پر چیئرمین کمیٹی منتخب کیا۔ کمیٹی نے دو اہم بلز پر غور کیا جن میں بلوچستان لیویز فورس بل اور بلوچستان فرانزک سائنس ایجنسی ترمیمی بل شامل تھے۔محکمہ داخلہ نے بلوچستان لیویز فورس بل کی مکمل تفصیلی بریفنگ دی، تاہم رکن اسمبلی اصغر علی ترین نے اس بل کی مخالفت کرتے ہوئے اس پر اختلافی نوٹ جمع کرانے کا عندیہ دیا۔اجلاس کے اختتام پر، کمیٹی نے دونوں بلز کی حمایت کرتے ہوئے ان کو آئندہ اجلاس میں منظوری کے لیے سفارش کی تاکہ قانون سازی کا عمل آگے بڑھایا جا سکی