لاہور ہائیکورٹ ،کم عمر بچوں کے فیس بک و ٹک ٹاک کے استعمال پر پابندی کی درخواست ، فریقین سے جواب طلب

منگل 16 ستمبر 2025 16:51

لاہور ہائیکورٹ ،کم عمر بچوں کے فیس بک و ٹک ٹاک کے استعمال پر پابندی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے کم عمر بچوں کے فیس بک اور ٹک ٹاک استعمال پر پابندی کےلئے دائر درخواست پر حکومت پنجاب اور دیگر فریقین سے جواب طلب کرلیا۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے شہری اعظم بٹ کی درخواست پر ابتدائی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

دوران سماعت درخواست گذار کے وکیل رانا سکندر نے موقف اختیار کیا کہ سولہ سال سے کم عمر بچے فیس بک اور ٹک ٹاک پر نامناسب مواد دیکھتے ہیں جس سے ان کی تعلیمی سرگرمیاں متاثر ہورہی ہیں۔سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ سوشل میڈیا پر ایسا سسٹم موجود ہے جس کے ذریعے بچوں کی رسائی محدود کی جاسکتی ہے، والدین بچوں کی رسائی چیک کر سکتے ہیں، بیرون ملک بھی والدین کو ایسی ہی سہولت حاصل ہے۔