اسرائیلی بمباری سے دو مزید لبنانی شہری جاں بحق

جمعرات 18 ستمبر 2025 13:37

تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2025ء)اسرائیلی ریاست کے پڑوسی عرب ملک لبنان میں اسرائیلی ریاست کی طرف سے دبا ئوکی پالیسی کے تحت بمباری کا سلسلہ بھی جاری رکھا گیا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق تازہ اسرائیلی حملہ بعلبک کے علاقے میں کیا گیا۔ لبنانی وزارت صحت کے مطابق اس حملے کے نتیجے میں کم از کم دو افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاع ہے۔ اسرائیلی ریاست نے لبنانی علاقے بعلبک کو ڈرون حملے سے نشانہ بنایا ۔