محکمہ بلدیات ضلع صوابی کے سینئر آفیسر اکمل خان کو ترقی دیدی گئی

اتوار 21 ستمبر 2025 17:15

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2025ء)محکمہ بلدیات ضلع صوابی کے سینئر آفیسر اکمل خان کو ترقی دیدی گئی ، ایک جاری اعلامیے کے مطابق محکمہ بلدیات تحصیل ٹوپی ضلع صوابی میں پراگرس افیسر کو سکیل 16 میں ترقی دی گئی ، عوامی حلقوں نے اکمل خان کو ترقی ملنے پرمبارک باد پیش کرتیہوئے ان کی اگلے گریڈ میں تعنیاتی علاقے کے لئے خوش آئند قرار دیا اور کہاکہ انشا اللہ اکمل خان کی تعیناتی تحصیل ٹوپی کے لئے نیک شگون ثابت ہوگی۔