,فیصل آباد ، شہریوں کے مسائل کے حل اور پبلک فیڈ بیک کے لئے ڈیجیٹل میکانزم تیار کیا جائے ،کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور

پیر 22 ستمبر 2025 20:20

Sفیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 ستمبر2025ء) شہریوں کے مسائل کے حل اور پبلک فیڈ بیک کے لئے ڈیجیٹل میکانزم تیار کیا جائے تاکہ عوام براہِ راست اپنی شکایات اور تجاویز درج کرا سکیں۔ کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انورنے یہ بات عوامی مسائل کے حل سے متعلق منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن عامر رضا،ایڈیشنل کمشنر کنسالیڈیشن آصف چوہان، ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ محمد سرور گجر، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ ڈاکٹر نوید احمد اولکھ، اے سی جنرل فریاد دانش اور اے سی ریونیو رانا ساجد نے بھی شرکت کی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیاکہ فیصل آباد ڈویژن کی تمام تحصیلوں میں عوامی مسائل کے فوری حل اور براہِ راست عوامی رابطہ کے لئے کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس سلسلے کا آغاز25 ستمبر کو تحصیل جڑانوالہ سے ہوگا۔کمشنر نے کہاکہ ریونیو،تعلیم، سپورٹس، یونین کونسل اور میونسپل کارپوریشن سے متعلقہ عوامی مسائل تحصیل سطح پر خود سنے جائیں گے تاکہ فوری اور شفاف انداز میں ان کا ازالہ کیا جا سکے۔

اجلاس کے دوران کمشنر نے ہدایت کی کہ تحصیلوں میں تعینات بدعنوان ملازمین کی فہرستیں مرتب کی جائیں اور اس سلسلے میں ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن کو خصوصی ذمہ داری سونپی گئی۔ انہوں نے کہا کہ تمام اسسٹنٹ کمشنرز عوامی مسائل کے حل کے لئے فیلڈ میں متحرک نظر آئیں جبکہ ریونیو افسران کو واضح طور پر ہدایت کی گئی کہ خواتین کے وراثتی انتقال پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔کمشنر نے سڑکوں کی بحالی اور ترقیاتی کاموں میں استعمال ہونے والے میٹریل کے معیار پر بھی زور دیتے ہوئے کہا کہ تعمیراتی میٹریل کو لیبارٹریز سے باقاعدہ چیک کروایا جائے تاکہ معیاری منصوبہ بندی یقینی بنائی جا سکی

متعلقہ عنوان :