&وزیر اعلیٰ پنجاب کا عوام دوست تاریخی منصوبہ اپنی چھت اپنا گھر پورے صوبے میں کامیابی سے جاری

ں*ہزاروں خاندان اپنے گھروں کی تعمیر مکمل کر چکے مزید لاکھوں تعمیر کے مراحل میں ہیں پروگرام سے مستفید ہونے والے خاندانوں کے چہروں پر اطمینان اس منصوبے کی کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے

منگل 23 ستمبر 2025 19:45

kلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 ستمبر2025ء) وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کی ہفتہ وار کارکردگی کا جائزہ اجلاس پراجیکٹ ڈائریکٹر مرزا ولید بیگ کی صدارت میں منعقد ہوا اجلاس میں بتایا گیا کہ فیصل آباد 4188 مستفید خاندانوں کے ساتھ پہلے سرگودھا 4157 کے ساتھ دوسرے اور اٹک 4131 کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔ اب تک صوبہ بھر میں 15361 خاندان اپنے گھروں کی تعمیر مکمل کر چکے ہیں ان میں سب سے زیادہ 1270 گھر اٹک میں 1210 فیصل آباد میں اور 823 بہاولنگر میں تعمیر مکمل ہوئے مزید 71541 خاندان گھروں کی تعمیر کے مراحل میں ہیں جبکہ 78600 خاندانوں کو گھروں کی تعمیر کے لیے قرض فراہم کیا جا چکا ہے۔

ترجمان محکمہ ہاؤسنگ کے مطابق 51104 خاندانوں کو گھروں کی تکمیل کے لیے دوسری قسط جاری کی جا چکی ہے جبکہ اب تک 95 ارب روپے سے زائد کے قرضہ جات مستفید خاندانوں میں تقسیم ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

منصوبے کی زیادہ سے زیادہ آگاہی کے لیے خصوصی پلان تشکیل دیا گیا ہے تاکہ صوبے کے ہر خاندان تک یہ سہولت پہنچ سکے ترجمان نے کہا کہ اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کی کامیابی مستفید افراد کے چہروں پر اطمینان سے جھلکتی ہے۔ عوام اپنی درخواست acag.punjab.gov.pk پر آن لائن جمع کروا سکتے ہیں جبکہ کسی بھی قسم کی رہنمائی یا شکایت کے لیے 0800-09100 پر کال کی جا سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :