ٴْڈپٹی کمشنر زیارت محمد ریاض خان داوڑ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کا اجلاس منعقد ہوا

منگل 23 ستمبر 2025 20:40

&زیارت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 ستمبر2025ء) ڈپٹی کمشنر زیارت محمد ریاض خان داوڑ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر لطیف اللہ غرشین،ڈسٹرکٹ اکاونٹس افسر اصغر علی،ڈی او ای فیمیل میمونہ فہیم،ڈی ڈی او غلام رسول کاکڑ ،ڈی ڈی اوزیارت فیمیل فرزانہ ارباب،ڈی ڈی او فیمیل سنجاوی فرزانہ کلثوم،ڈی ڈی او نقیب اللہ آر ٹی ایس ایم توقیر احمدنے شرکت کی اجلاس میں تمام ڈی ڈی اوز نے رپورٹ پیش کیں اور کلسٹربجٹ پر ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دی گئی اجلاس میں ڈپٹی کمشنرمحمد ریاض خان نے ہدایت کی کہ تمام کلسٹرہیڈز کے لیئے میل اور فیمیل کی الگ الگ کمیٹیاں بنائی جائے اور تمام اسکولوں میں جاکر کلسٹرسامان کا جائزہ لیا جائے جن کلسٹرہیڈز نے تیس ستمبر تک سامان تقسیم نہیں کیا تو ان کی خلاف سخت کاروائی کی جائے گی انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم کے افسران ڈیلی بنیادوں پر اسکولوں کی وزٹ کریں غیر حاضر اساتذہ کی نشاندہی کریں غیر حاضراساتذہ کی تنخواہوں سے کٹوتی کی جائے گی اور ان کی جواب طلبی کی جائے گی،انہوں نے کہا کہ تعلیم ایک اہم شعبہ ہے اس پر کسی قسم کا کمپرومائز نہیں کیا جائے گا اور میرٹ پر فیصلے کئے جائیں گے انہوں نے کہا کہ پورے ڈسٹرکٹ میں تعلیم کے فروغ کے لیے اقدامات کئے جائیں گے اور اس سلسلے کوئی غفلت برداشت نہیں کریں گی

متعلقہ عنوان :