ڈی سی چمن حبیب احمد بنگلزئی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کا اجلاس

منگل 23 ستمبر 2025 21:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2025ء) ڈی سی چمن حبیب احمد بنگلزئی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کا اجلاس ہوااجلاس میں ڈی ایچ او ڈاکٹر نوید بادینی ،ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر عبدالرشید، ایم ایس ڈاکٹر اویس اور محکمہ صحت کے دیگر افسران شریک تھے۔

(جاری ہے)

ڈی سی چمن کو ضلع کے تمام ہیلتھ یونٹس بی ایچ یوز ،ڈسپنسریز، رورل ہیلتھ سنٹرز اور محکمہ صحت کی صورتحال ، ڈاکٹرز اور سٹاف کی کارکردگی ، ایمرجنسی و ادویات، طبی آلا ت و مشینری اور دیگر ضروری سہولیات کے حوالہ سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔

ڈی سی چمن نے کہا کہ ہسپتالوں میں تمام ڈاکٹرز اور سٹاف اپنی حاضریوں کو یقینی بنائیں اور وقت کی پابندی کریں تا کہ ہم بے سہارا لوگوں کو بہتر علاج و معالجہ فراہم ہو سکے ،انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنی خدمات کو ایمانداری اور دیانتداری سے ادا کریں۔

متعلقہ عنوان :