سانگلہ ہل، فضائی آلودگی کے خلاف بھٹہ مالکان کو بھاری جرمانے

ڈی ڈی او انوائرمنٹ اور اسسٹنٹ کمشنر نے گرینڈ آپریشن کر دیا

ہفتہ 27 ستمبر 2025 15:12

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2025ء) فضائی آلودگی کا باعث بننے والے بھٹہ خشت مالکان کو زگ زیگ ٹیکنالوجی کے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر ڈی ڈی او انوائرمنٹ فوزیہ وہاب ، تحصیلدار سانگلہ ہل ابو سفیان اور اسسٹنٹ کمشنر سانگلہ ہل اسامہ امانت نے مختلف بھٹہ مالکان کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے مقدمات درج کر دئیے اور دیگر بھٹہ خشت مالکان کو لاکھوں روپے نقد جرمانے کئے جبکہ ایک بھٹہ کو زمین بوس کر دیا گیا اسسٹنٹ کمشنر سانگلہ ہل اسامہ امانت اور ڈی ڈی او انوائرمنٹ فوزیہ وہاب کا کہنا ہے کہ یہ نفاذی اقدامات فضائی آلودگی اور سموگ پر قابو پانے کیلئے اور شہریوں کو صرف ستھرا ماحول مہیا کرنے کیلئے یہ کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی اور جب تک بھٹہ خشت مالکان زگ زیگ ٹیکنالوجی کے ایس او پیز پر عملدرآمد نہیں کرتے ان کے خلاف قانونی کارروائی اور بھاری جرمانے عائد ہوتے رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :