موسمیاتی تبدیلیوں نے فصلوں کی صحت اور پیداوار پر شدید اثرات مرتب کیئے ہیں، ڈائریکٹر زراعت راجن پور

جمعہ 7 نومبر 2025 23:21

راجن پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 نومبر2025ء) گندم کی پیداواری مہم کے سلسلے میں راجن پور کے مقامی ہوٹل میں فاطمہ فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ اور محکمہ ذراعت توسیع پنجاب کے باہمی اشتراک سے سرسبز کسان کنونشن منعقد کیا گیا جس میں کاشتکاروں کی کثیر تعداد اور کھاد ڈیلرز نے شرکت کی۔ فاطمہ فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ کے ٹیکنیکل سروسز آفیسر جہانزیب سہیل نے شرکاء کو پروگرام میں خوش آمدید کہا اور سرسبز کسان کنونشن کے انعقاد کا مقصد بیان کیا۔

(جاری ہے)

فاطمہ فرٹیلائزر کےڈسٹرکٹ سیلز منیجر حق نواز نے فاطمہ گروپ کے بزنس پروفائل کے بارے میں بات چیت کی۔یکم سے بیس نومبر گندم کی کاشت کاانتہائی موزوں وقت ہے،اس وقت کے دوران گندم کاشت کر کے کاشتکار بہترین پیداوار حاصل کرسکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار محکمہ ذراعت توسیع ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے ڈائریکٹر مہر عابد حسین نے اپنی تقریر میں کیا۔انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں نے فصلوں کی صحت اور پیداوار پر شدید اثرات مرتب کیے ہیں۔ان اثرات کے بارے میں اپنی معلومات بڑھا کر اور ان پر عمل کرکے کاشتکار اچھی پیداوار حاصل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے فاطمہ فرٹیلائزر کی طرف سے گندم کی فصل کے لیے کسان کنونشن کے بروقت انعقاد کو سراہا۔\378

متعلقہ عنوان :