سیڈ کارپوریشن کی کاشتکاروں کو کسی بھی جگہ بیجوں کی مقررہ قیمت سے زائد رقم ادا نہ کرنے کی ہدایت

بدھ 12 نومبر 2025 15:18

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2025ء) پنجاب سیڈ کارپوریشن نے کاشتکاروں کو کسی بھی جگہ بیجوں کی مقررہ قیمت سے زائد رقم ادا نہ کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ سیڈ کارپوریشن نے تمام اقسام کے اعلیٰ کوالٹی کے حامل گندم کے بیج کی قیمت فی بیگ مقرر کررکھی ہے اور اس کا اندراج تھیلوں پر بھی کیا گیا ہے اسلئے کاشتکار زائد رقم ادا نہ کریں اور اوور چارجنگ کی شکایت پر فوری طورپر محکمہ زراعت کے مقامی حکام اور متعلقہ انتظامی افسران سے رابطہ کریں۔

(جاری ہے)

پنجاب سیڈ کارپوریشن فیصل آباد ریجن کے ترجمان نے بتایاکہ سیڈ کارپوریشن اور محکمہ زراعت کے حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کھاد اور بیج کی بلیک مارکیٹنگ میں ملوث افراد کے خلاف سخت کاروائی یقینی بنائیں۔انہوں نے کہاکہ فیصل آباد ڈویژن سمیت صوبہ بھر میں گندم کی بہترین پیداوار کیلئے سیڈ کارپوریشن اورمحکمہ زراعت تمام تر سہولیات فراہم کررہاہے۔انہوں نے کہا کہ جس ضلع میں گندم کے بیج کی بلیک مارکیٹنگ کی شکایت آئی تو غفلت برتنے والے عملے کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ زراعت ملک کی ریڑھ کی ہڈی ہے اور اس کی ترقی میں رکاوٹ بننے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :