دیپالیور ،ڈپٹی کمشنر کی ھدایات پر گندم اگاو مہم سیمینار

بدھ 12 نومبر 2025 22:40

دیپالیور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2025ء) تحصیل دیپالپور میں "زیادہ گندم اگاؤ مہم" کے تحت بھرپور جوش و جذبے سے روڈ شو اور سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

یہ تقریب ڈیرہ ملک محمد آصف موضع پھلرون وزیر کے حجرہ شاہ مقیم میں زرعی یونیورسٹی فیصل آباد اور محکمہ زراعت توسیع دیپالپور کے اشتراک سے منعقد ہوئی جس میں پرنسپل ڈاکٹر طاہر منیر بٹ فیصل آباد زرعی یونیورسٹی دیپالپور کیمپس، ڈاکٹر محمد آصف رفیق اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع دیپالپور، اور ڈاکٹر محمد رضوان اسسٹنٹ پروفیسر زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کیمپس دیپالپور سمیت علاقائی زمینداروں، طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

سیمینار کا مقصد وزیر اعلیٰ پنجاب اور وزیر زراعت پنجاب کے وژن کے مطابق زیادہ سے زیادہ رقبہ پر گندم کی کاشت کو فروغ دینا اور کسانوں کو جدید سائنسی طریقۂ کاشت سے روشناس کرانا تھا۔ اس موقع پر طلبا و طالبات نے گھروں اور کھیتوں کا دورہ کرتے ہوئے کسانوں کو گندم کی زیادہ کاشت کی ترغیب دی۔ مقررین نے اپنے خطابات میں کہا کہ حکومت پنجاب کی یہ مہم کسانوں کی خوشحالی، زرعی ترقی اور قومی معیشت کے استحکام کی ضامن ہے۔\378