کلرسیداں ،محکمہ زراعت توسیع راولپنڈی کے مرکز بسالی، موضع جھٹہ ہتھیال میں آگاہی مہم کا انعقاد کیا گیا

بدھ 12 نومبر 2025 22:39

کلرسیداں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2025ء) گندم کی فی ایکڑ پیداوار بڑھانے کے قومی منصوبے کے تحت محکمہ زراعت توسیع راولپنڈی کے مرکز بسالی، موضع جھٹہ ہتھیال میں آگاہی مہم کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع راولپنڈی ملک نعیم اور محترمہ مدیحہ گوہر نے پیر مہر علی شاہ ایگریکلچر یونیورسٹی کے طلبہ و اساتذہ کے ہمراہ زمینداروں کو گندم کی زیادہ کاشت کے حوالے سے آگاہی فراہم کی۔

(جاری ہے)

ملک نعیم نے زمینداروں سے خطاب میں کہا کہ زیادہ سے زیادہ رقبہ پر گندم کاشت کی جائے، جبکہ مونگ پھلی کے بعد خالی زمینوں پر بھی گندم اگائی جائے۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر تصدیق شدہ گندم کا بیج 50 کلوگرام کے تھیلے کی قیمت 5500 روپے مقرر کی گئی ہے، جبکہ گندم کا ریٹ 3500 روپے فی من طے کیا گیا ہے۔محکمہ زراعت کی ٹیم نے محترمہ مدیحہ گوہر اور یونیورسٹی کے طلبہ کے ساتھ روڈ شو اور ڈور ٹو ڈور آگاہی مہم بھی چلائی۔ اس دوران زمینداروں سے ملاقاتیں کر کے گندم کی بہتر پیداوار کے لیے جدید طریقوں سے آگاہ کیا گیا۔گندم کی زیادہ پیداوار سے نہ صرف ملکی معیشت مستحکم ہو گی بلکہ کسانوں کی خوشحالی میں بھی اضافہ ہوگا۔\378

متعلقہ عنوان :