محکمہ زراعت پنجاب نے آبپاش علاقوں میں گندم کی فصل کیلئے کھادوں کے متناسب استعمال بارے سفارشات جاری کر دیں

بدھ 12 نومبر 2025 19:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2025ء) محکمہ زراعت پنجاب نے آبپاش علاقوں میں گندم کی فصل کیلئے کھادوں کے متناسب استعمال بارے سفارشات جاری کر دیں۔ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کاکہنا ہے کہ آبپاش علاقوں میں گندم کی فصل کے لئے آبپاش علاقوں کی کمزور زمین میں دو بوری ڈی اے پی ، دو بوری یوریا اور ایک بوری ایس او پی /ایم اوپی اور اوسط زمین میں ڈیڑھ بوری ڈی اے پی ، پونے دو بوری یوریا اور ایک بوری ایس او پی / ایم او پی ٹی ایکٹر استعمال کریں۔

(جاری ہے)

اسی طرح زرخیز زمین کے لیے سوا بوری ڈی اے پی ، ڈیڑھ بوری یوریا اور ایک بوری ایس او پی /ایم اوپی فی ایکڑ ڈالیں۔ترجمان محکمہ زراعت نے مزید کہا کہ زنک سلفیٹ( 33 فیصد) بحساب 5 کلو گرام اور بورک ایسڈ(17 فیصد )بحساب 2.5 کلو گرام فی ایکٹر بوائی کے وقت استعمال کرنے سے گندم کی پیداوار پر اچھے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ اگر سابقہ فصل میں زنک سلفیٹ استعمال کی گئی ہو تو گندم کی فصل میں اس کا استعمال نہ کریں۔ فاسفورسی اور پوٹاش کھاد کی ساری مقدار اور نائٹروجنی کھاد کی پہلی قسط بوقت بوائی استعمال کریں۔

متعلقہ عنوان :