وائس چانسلر بارانی زرعی یونیورسٹی کا “گندم مہم 2025” کے حوالے سے کسانوں سے خطاب

جمعرات 13 نومبر 2025 21:44

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2025ء) پیر مہر علی شاہ بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قمرالزمان نے ’’گندم مہم 2025‘‘ کے تحت جاری مہم کا جائزہ لیتے ہوئے بتایا کہ یہ آگاہی مہم بارانی زرعی یونیورسٹی اور حکومتِ پنجاب کے محکمہ توسیعِ زراعت نے مشترکہ طور پر سیکرٹری زراعت پنجاب کی ہدایات پر کسانوں کی آگاہی اور گندم کی پیداوار میں اضافے کے لیے منعقد کی۔

جمعرات کو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قمرالزمان نے کسانوں کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گندم کی پیداوار میں اضافے کے لیے جدید زرعی طریقوں کو اپنانا وقت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کو موسمی تبدیلیوں کے اثرات سے ہم آہنگ فصل کاشت کرنے، مؤثر آبپاشی نظام اپنانے اور متوازن کھاد کے استعمال کی تربیت دینا ضروری ہے۔

(جاری ہے)

دریں اثناء وائس چانسلر نے کہا کہ ’’ گندم مہم 2025‘‘ کا بنیادی مقصد تحقیق پر مبنی عملی تربیت فراہم کرنا ہے تاکہ کسان جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے فی ایکڑ پیداوار میں نمایاں اضافہ کر سکیں۔ انہوں نے یونیورسٹی کے ماہرینِ زراعت کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی خدمات دیہی ترقی اور زرعی استحکام کے لیے سنگِ میل ثابت ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ ایسی سرگرمیاں نہ صرف کسانوں کو بااختیار بناتی ہیں بلکہ پائیدار زرعی ترقی کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :