مولی میں موجود حیاتین انسانی صحت کیلئے انتہائی اکثیر ہیں، ڈاکٹر افتخار حسین بھٹی

جمعہ 14 نومبر 2025 11:20

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2025ء) اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت سمبڑیال ڈاکٹر افتخار حسین بھٹی نے کہا ہے کہ موسم سرما کی مقبول ترین سبزی مولی میں موجود حیاتین انسانی صحت کیلئے انتہائی اکثیر ہیں لہذاعوام سلاد اور سالن کے طور پر مولی کا استعمال معمول بنائیں جسے کدوکش کرنے کے بعد گھی میں بھوننے سمیت دوسری سبزیوں کے ساتھ بھی بطور سالن پکاکر استعمال کیاجاسکتاہے جبکہ ہر 100گرام مولی میں 20 حرارے، 1.2 گرام لحمیات، 0.1 گرام روغن، 4.2گرام کاربوہائیڈریٹ، 0.7 گرام خام ریشہ، 1.1 گرام راکھ، 31 ملی گرام فاسفورس، 1.1 ملی گرام فولاد، 0.09ملی گرام سوڈیم، 260 ملی گرام پوٹاشیم موجود ہو تی ہے جو انسانی صحت اور جسم کو تندرست و توانا رکھنے میں انتہائی معاون ثابت ہوئی ہے نیزمولی کو ہر عمر کے افراد یکساں پسند کرتے ہیں جس کی کاشت پر بھی خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کاشتکاروں کو ہدایت کی کہ وہ 40یوم والی مولی کی کاشت کی جانب زیادہ توجہ دیں کیونکہ اس کی فصل نہ صرف 40 روزمیں تیار اور خستہ ہونے کے ساتھ ساتھ کم کڑواہٹ کی بھی حامل ہوتی ہے۔ انہوں نے بتایاکہ اگیتی کاشت ہونے والی مولی کی فصل پر کوڑ، جھلسائو، مرجھائو، امریکن سنڈی، ملی بگ، آرے والی مکھی، سست تیلے کے حملہ کا بھی خدشہ ہوتاہے لہذا اگر کاشتکار مولی کی فصل پر کسی قسم کا حملہ دیکھیں تو فور ی طور پر ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے رابطہ کیاجاسکتاہے۔

متعلقہ عنوان :