سیالکوٹ،محکمہ زراعت کی کاشتکاروں کو مرچ کی نرسری کی کاشت 20 نومبر تک مکمل کرنے کی ہدایت

پیر 17 نومبر 2025 11:20

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2025ء) محکمہ زراعت سیالکوٹ نے کاشتکاروں کو مرچ کی نرسری کی کاشت 20 نومبر تک مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ زراعت آفیسر مرکز کینٹ عمار عبداللہ نے ”اے پی پی“ کو بتایا کہ مرچ کے پودے کی نشوونما کے لیے 14 سے 30 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت انتہائی موزوں ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پنیری کی منتقلی کے لیے ایسی زرخیز میرا زمین کا انتخاب کیا جائے جس میں نامیاتی مادہ وافر مقدار میں موجود ہو، کیونکہ ایسی زمینوں میں نمی دیر تک برقرار رہتی ہے اور مرچ کی جڑیں زمین کے اندر سے بہتر طور پر خوراک حاصل کر کے نشوونما پاتی ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ مرچ کی پنیری کو کھیت میں منتقل کرنے سے قبل فی ایکڑ دس تا بارہ ٹن گوبر کی گلی سڑی کھاد میں 20 کلوگرام یوریا ملا کر استعمال کیا جائے جبکہ پنیری منتقل کرنے کے بعد کھیت کو پانی ضرور لگایا جائے تاکہ پودوں کی بڑھوتری متاثر نہ ہو۔

متعلقہ عنوان :