محکمہ زراعت کی کاشتکاروں کو جو کی کاشت رواں ہفتے کے دوران مکمل کرنے کی ہدایت

پیر 17 نومبر 2025 12:33

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2025ء) محکمہ زراعت سیالکوٹ نے کاشتکاروں کو جو کی کاشت رواں ہفتے کے دوران مکمل کرنےکی ہدایت کی ہے۔اس حوالے سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع سیالکوٹ رانا سلیم شاد نے کہا ہے کہ جو ایک سخت جان فصل ہے جو کمزور، ذرخیز، ریتلی اور کلراٹھے سمیت ہر قسم کی زمین میں آسانی سے کاشت کی جا سکتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کاشتکار بہتر افزائش کے لیے زمین کی تیاری پر خصوصی توجہ دیں۔ اچھی پیداوار کے حصول کے لیے 30 سے 35 کلوگرام فی ایکڑ صاف ستھرا اور صحت مند بیج استعمال کیا جائے جس کا اگاؤ 85 فیصد سے زیادہ ہو۔انہوں نے مزید بتایا کہ جو کی فصل پر کنگھی، کانگیاری، اکھیڑا اور پتے کے ساڑ جیسی بیماریاں حملہ آور ہوتی ہیں، اس لیے کاشتکار محکمہ زراعت توسیع کے عملے کی رہنمائی میں بیج کو پھپھوند کش دوائی لگا کر کاشت کریں۔

متعلقہ عنوان :