سیڈ کارپوریشن کو قصبات کی سطح تک کاشتکاروں کو معیاری بیجوں کی فراہمی کیلئے ڈیلرشپ نیٹ ورک میں توسیع کی ہدایت

منگل 18 نومبر 2025 17:10

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2025ء) حکومت پنجاب کی جانب سے پنجاب سیڈ کارپوریشن کو قصبات کی سطح تک کاشتکاروں کو معیاری بیجوں کی فراہمی کیلئے ڈیلرشپ نیٹ ورک میں توسیع کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ کاشتکاروں اور زمینداروں کو گھرکی دہلیز کے قریب ترین حکومت کے منظور شدہ، معیاری، صاف ستھرے، آلائشوں سے پاک، بیماریوں سے محفوظ بیجوں کی مقررہ نرخوں پر بآسانی فراہمی ممکن ہو سکے۔

نظامت زرعی اطلاعات محکمہ زراعت کے ترجمان نے بتایاکہ پنجاب سیڈ کارپوریشن کے تیار کردہ بیج زیادہ پیداواری صلاحیت کے حامل ہوتے ہیں جن کی کاشت سے فی ایکڑ پیداوار میں بھی اضافہ ہو سکتاہے۔ انہوں نے بتایاکہ سیکرٹری زراعت پنجاب کی جانب سے کاشتکاروں کی سہولت کے پیش نظر سیڈکارپوریشن کے حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے موجودہ ڈیلر شپ نیٹ ورک میں زیادہ سے زیادہ توسیع کریں اور اس نیٹ ورک کو اگر ممکن ہو سکے تو قصبات کی سطح تک بھی وسعت فراہم کی جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ حکومت کاشتکاروں کو معیاری کھادوں، بہترین زرعی ادویات اور ہر قسم کی آلائشوں سے پاک بیجوں کی فراہمی کیلئے فرٹیلائزرز اینڈ پیسٹی سائیڈز و سیڈ ایکٹ میں مناسب ترامیم کیلئے بھی اقدامات کر رہی ہے تاکہ کاشتکاروں کو خالص کھادیں،ز رعی ادویات اور معیاری بیج فراہم ہوسکیں اور زرعی اجناس کی پیداوار میں زیادہ سے زیادہ اضافہ بھی یقینی بنایاجاسکے۔

متعلقہ عنوان :