سیالکوٹ،کاشتکاروں کو موسم سرما کے چارہ کی کاشت فوری شروع کرنے کی ہدایت

منگل 18 نومبر 2025 14:53

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2025ء) محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ موسمِ سرما کے چارہ کی کاشت فوری طور پر شروع کردیں تاکہ جانوروں کی سبز چارہ کی ضروریات پوری کی جاسکیں۔ ترجمان محکمہ زراعت سیالکوٹ نے بتایا کہ برسیم، لوسرن، رائی گراس اور جئی کی عمدہ اقسام موسمِ سرما کیلئے بہترین سبز چارے کا ذریعہ ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جانوروں کو معیاری سبز چارے کی فراہمی اُن کی بہتر صحت، اعلیٰ معیار کے گوشت اور زیادہ دودھ کی پیداوار کی ضامن ہے۔ترجمان نے کہا کہ کاشتکار ربیع کے چارے کی کاشت کے لئے زرخیز میرا زمین کا انتخاب کریں تاکہ بہترین نتائج حاصل کیے جاسکیں۔ انہوں نے بتایا کہ کاشتکار ربیع کے چارہ کی کاشت کے سلسلے میں محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے بھی رہنمائی حاصل کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :