سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے مویشی پال حضرات چرائی سے پرہیز کریں، ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک سمبڑیال

منگل 18 نومبر 2025 15:49

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2025ء) سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے مویشی پال حضرات چرائی سے پرہیز کریں۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ لائیو سٹاک سمبڑیال ڈاکٹر محمد افضل نے اپنے ایک پیغام میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نمی اور پانی کی وجہ سے زمین میں سیپیوں کی تعدادِ میں اضافہ ہو جاتا ہے جو کہ جگر کے کرموں کی جانوروں میں منتقلی کا باعث بنتی ہیں ،برائے مہربانی جانوروں کی سیلاب متاثرہ علاقوں میں چرائی سے پر ہیز کریں، تازہ پانی فراہم کریں ،کرم کش ادویات پلائیں،گلے پر سوزش کو گل گھوٹو سے مشابہہ نا کریں،مزید معلومات اور رہنمائی کے لیے اپنے قریبی جانوروں کے ہسپتال رابطہ کریں۔

متعلقہ عنوان :