محکمہ زراعت نے آم کی گدھیڑی کےکنٹرول بارے سفارشات جاری کردیں

بدھ 19 نومبر 2025 17:40

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2025ء) محکمہ زراعت پنجاب نے آم کی گدھیڑی کے کنٹرول بارے سفارشات جاری کردیں۔ترجمان محکمہ زراعت کے مطابق باغبان نومبرسے اپریل تک چھتری کے نیچے بڑے قد کی جڑی بوٹیوں کوتلف کردیں تاکہ گدھیڑی ان کے ذریعےدرخت پرنہ چڑھ سکے۔نومبر میں زمین میں گوڈی کے ذریعے انڈوں کو تلف کیا جائے اورپرمیتھرین کا پاوڈرکا دھوڑ دیا جائے۔

دسمبر میں آم کی گدھیٹری کے انڈوں سے بچے نکلنے کاعمل شروع ہوجاتا ہے اس لیے تنے کے گرد گوڈی کر کے پروفینوفاس کا سپرے کریں، تاکہ بچے انڈوں سے نکلتے ہی زہر کے اثرسے مرجائیں اوراس سپرے کو ہفتے بعد دہرائیں۔ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے مزید کہا کہ باغبان ماہ نومبرمیں تنوں پر 30 سینٹی میٹراونچائی پر مٹی اورتوڑی بلا کرلیپ لگائیں تا کہ تنوں کی سطح ہموارہوجائے۔

(جاری ہے)

لیپ لگانے کے بعد پھسلن والے پھندے(20 سینٹی میٹر چوڑی پلا سٹک شیٹ)لگائیں اورگدھیڑی کو درخت پر چڑھنے سے روکنے کے لئے اس شیٹ کے درمیان گریس کی ایک تہہ لگا دیں۔اس شیٹ کے نیچے گدھیڑی اوپر چڑھنے کی کوشش میں اکٹھی ہو جاتی ہے جس کے فوری کیمیائی تدارک کے لئے پروفینو فاس بحساب 300 ملی لٹرفی 100 لٹر پانی سپرے کریں۔ یہ عمل ہرپانچویں دن دہرایاجائےتاکہ اس کیڑے کو پودے کے اوپرجانے سے مکمل طور پر روکا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :